محمود خان نے فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، کابینہ اور اسمبلی اراکین سے ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزرا سمیت اراکین صوبائی اسمبلی سے ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کی 5 روز کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کی جائے گی جبکہ گریڈ 3 سےگریڈ 16 تک کے ملازمین کی 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں شامل کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق ان تمام احکامات کا اطلاق صوبائی حکومت کے زیرانتظام خودمختار اور پبلک سیکٹر ادارے کے ملازمین پر بھی ہوگا جبکہ سرکاری پروجیکٹ ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین اور کنسلٹنٹس کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کی جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.