برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر برطانوی سفیر نے خط کونسل میں جمع کرادیا

برسلز: 

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور یورپی یورنین کے لئے برطانوی سفیر ٹم بیرو نے اس حوالے سے تحریری خط یورپین کونسل میں جمع کرادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے آرٹیکل 50 پر دستخط شدہ تحریری خط برطانوی سفیر ٹم بیرو نے یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے حوالے کردیا جس کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا باقاعدہ طور پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ برطانیہ کی جانب سے علیحدگی کے خط کی کاپیاں یورپی یونین کے دیگر 27 ممبرز ممالک کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.