محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا

ابوظہبی ٹیسٹ سے جیت کے بعد بری خبر بھی آ گئی۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ آئی سی سی کو رپورٹ بھجوا دی گئی۔

ابوظہبی: () نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا۔ فیلڈ امپائرز نے محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کی رپورٹ ٹیم منیجر معین خان اور آئی سی سی کو دے دی ہے۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ضابطے کے مطابق محمد حفیظ کو 21 دن میں اپنا بولنگ ایکشن درست کرنا ہے جبکہ وہ اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ اس سے پہلے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن چیمپئنز لیگ میں بھی رپورٹ ہوا تھا ۔ –

تبصرے بند ہیں.