بھارتی کھلاڑی روہت شرما کی 264 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز

بھارتی کھلاڑی روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ, سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچ میں روہت شرما نے 173 گیندوں پر 33 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

کولکتہ: (، ویب ڈیسک) کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگز کے باعث یادگار بن گیا ہے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بھارتی کھلاڑی روہت شرما نے صرف 173 گیندوں پر 33 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ابھی تک کوئی بھی کھلاڑی 250 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کر سکا ہے۔ سری لنکا کا کوئی بھی بائولر ان کے رنز بنانے کی رفتار کو روکنے میں ناکام رہا۔ یاد رہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کیخلاف بھی ڈبل سینچری سکور کر چکے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف 158 گیندوں پر 209 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔ اس سے پہلے بھارت کے وریندر سہواگ 219 جبکہ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 200 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.