محمد حفیظ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو بھارت جائیں گے

بائولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی وجہ سے قومی آل رائونڈر کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے 

کولمبو ( ) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ 6 جولائی کو ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہوں گے ۔ پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن 6 جولائی کو چنئی میں چیک کیا جائے گا ۔ سٹار پلیئر اپنے ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو ہی کولمبو سے بھارت کیلئے روانہ ہوں گے ۔ محمد حفیظ کی بھارت روانگی کے باعث جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شمولیت مشکوک ہو گئی ہے ، اگر وہ اپنا باؤلنگ ایکشن کلیئر کروانے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں باؤلنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.