سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل تک متوقع ہے۔ 

 

لاہور: () قومی سلیکشن کمیٹی نے نوے فیصد ٹیم تشکیل دے دی ہے جب کہ وہاب ریاض سمیت چند کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ آج موصول ہو گی۔ بہتر رپورٹ آنے پر وہاب ریاض کو آخری تین ون ڈے میچز کے لیئے شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد عرفان کو شامل کئے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔ آل راونڈر بلال آصف کو بھی سکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔ عمر اکمل، حارث سہیل اور صہیب مقصود ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.