فلپائن: مسافر کشتی ڈوبنے سے 38 افراد ہلاک

فلپائن میں مسافروں سے بھری کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ حادثے میں 38 افراد ہلاک اور 24 لاپتہ ہو گئے۔ 

منیلا: () غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافروں سے بھری کشتی 189 افراد کو وسطی فلپائن کی بندرگاہ سے روانہ ہوئی۔ بندرگاہ سے کچھ فاصلے پر ہی سمندر کی تیز لہروں میں کشتی کا توازن برقرار نہ رہ سکا جس کے باعث وہ الٹ گئی۔ حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 24 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق 127 کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فلپائنی کوسٹ گارڈز کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

 

تبصرے بند ہیں.