Latest National, International, Sports & Business News

محمد آصف انٹرنیشنل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کیلیے پرُعزم

کراچی: عالمی چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اور ٹیم اسنوکر ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کے لیے پرُعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹائٹلز اپنے نام کرنے کے لیے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اور ایشین ریڈ سکس اسنوکر ٹائٹل جیتنے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اب میں آنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے مزید کارنامے سرانجام دینے کی کوشش کروں گاانھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں30سے35 ملکوںکے ورلڈ کلاس کیوئسٹس کی موجودگی میں فتح حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا لیکن میں ذہنی اور جسمانی طور پر حریف کھلاڑیوں کے خلاف بھرپور مقابلے کے لیے تیار ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد سجاد با صلاحیت پلیئر ہیں ان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ پہلی بار ہو گا لیکن ہم دونوں کی کوشش ہو گی کہ ٹیم ایونٹ جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سنوکر کے ٹیلنٹ میں کمی نہیں البتہ نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے اگر غیر ملکی یا مقامی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں تو مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.