مجھے کسی خط کا علم نہیں‘ 31 مارچ تک آریاپار‘تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائے گا‘شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 31 مارچ تک آریاپار‘تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائے گا، بہتر گھنٹے میں جہاں فیصلے ہونے ہیںہوجائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو پیر کو ووٹنگ ہوگی۔ آصف زرداری سیاست میں خرید و فروخت کے ماہر ہیں۔ ملکی سیاست میں آج بھٹو خاندان نہیں زرداری خاندان ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ساری زندگی اپنے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے رہے لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ن لیگ کے جلسے میری توقع سے زیادہ کمزور ہیں، ہماری سکیورٹی بلاول کے جلسے سے زیادہ تھی، آج مولویوں سے خطاب کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، شاہ محمود قریشی نے بات کی لیکن مجھے کسی خط کا علم نہیں۔ میں عسکری قیادت کو پاکستان کی سالمیت کی نشانی سمجھتا ہوں۔ میں قومی اداروں کا ترجمان نہیں ہوں۔

تبصرے بند ہیں.