لاہور:
معروف اداکارہ ارمینا خان مانچسٹرمیں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں محفوظ رہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مانچسٹردھماکے سے لگا قیامت آگئی۔
اداکارہ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنی فنی اورنجی مصروفیات کی وجہ سے برطانیہ میں تھیں۔ ایک روزقبل مانچسٹر میں ہونیوالا خودکش دھماکا ان کے گھر کے قریب ہوا ، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، اس حادثہ میں ارمینا خان محفوظ رہیں لیکن دھماکے کی شدت ان کے گھرتک بہت زیادہ محسوس کی گئی، بلکہ دھماکے سے ان کا گھر لرز اٹھا او روہاں موجود نازک اشیاء ٹوٹ گئیں۔
تبصرے بند ہیں.