خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر امریکا میں مظاہرے، ٹرمپ کے پتلا نذر آتش

نیو میکسیکو: خواتین سے غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر امریکا میں لوگوں نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے پتلے کو مارمار کر اپنے غصے کا اظہار کیا اور پھر اسے آگ لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین کے خلاف غیر شائستہ گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد امریکی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ نیو میکسیکو میں اسی غصے کو کم کرنے کے لئے لوگوں نے سرعام ٹرمپ کے پتلے کو لٹکا کر خوب ڈنڈے مارے۔

تبصرے بند ہیں.