مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کی دوسری بار خودکشی کی کوشش
گلوکار مائیکل جیکسن کی20 سالہ بیٹی اور معروف ماڈل پیرس جیکسن نے
اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے والد کے موت کے بعد ذہنی مسائل، الجھنوں اور پریشانیوں کے باعث 2013 میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔تاہم اب ایک بارپھر پیرس جیکسن نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ بتایا گیا کہ پیرس جیکسن نے 16 مارچ کو اپنی جان لینے کی کوشش کی، جس وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طبی امداد دیے جانے کے بعد پیرس جیکسن کو اگرچہ ہسپتال سے فارغ کردیاگیا،تاہم ڈاکٹرز ایک ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.