مائیکروسافٹ نے لومیا فونز مفت دینا شروع کر دیے

مائیکروسافٹ نے ونڈوز10 پر مبنی نئے فلیگ شپ فونز لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل کے لیے تعارفی اسکیم ’’ایک خریدیں ایک مفت حاصل کریں‘‘ شروع کر دی ہے۔

چند دن قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مائیکروسافٹ ونڈوز10 اسمارٹ فونز کی فروخت میں شدید کمی کے باعث ایسی کوئی آفر پیش کرنے جا رہی ہے جس میں صارفین کو ایک فون خریدنے پر دوسرا بالکل مفت دیا جائے گا۔

حالیہ مہینوں میں مائیکروسافٹ صرف 2.3 ملین لومیا اسمارٹ فونز فروخت کر پائی جو کہ اس کی گزشتہ سال فروخت کی تعداد 8.6 ملین سے تہتر فیصد کم ہے۔ لومیا فونز کی مقبولیت میں کمی کے باعث کئی بڑے اسٹورز نے لومیا فونز مائیکروسافٹ کو واپس بھجوانے بھی شروع کر دیے تھے۔

نئے فلیگ شپ کیمرہ اور ونڈوز10 کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم کے باوجود لومیا فونز صارفین کو لبھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے لومیا فونز کے ان دو ماڈلز کا اسٹاک ختم کرنے کے لیےیہ خصوصی پروموشن شروع کی ہے جس میں صارفین کو ایک فون خریدنے پر دوسرا بالکل مفت دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.