سری لنکا کرکٹ پلیئرز کیلیے 3 سالہ معاہدے متعارف کرائے گا

کولمبو: سری لنکا کرکٹ پلیئرز کیلیے 3 سالہ معاہدے متعارف کرائے گا، سالانہ بنیادوں پر ہونیو الے معاہدے اس برس فروری میں پورے ہوچکے ہیں، کھلاڑی عبوری معاہدے کرنے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس لیے عبوری معاہدے دیئے کیونکہ کئی سینئر پلیئرز سردست انجرڈ ہیں، ہم اس عمل کو کسی سے پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے، انگلینڈ سے سیریز کے بعد ہم معاہدوں کے سسٹم  میں تبدیلی لائیں گے۔

واضح رہے کہ نئے مجوزہ تین سالہ معاہدے کے تحت پلیئرز ورلڈ کپ 2019 تک بورڈ سے منسلک رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.