مئی کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد………حکومت نے مئی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں میڈیا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی جب کہ ہائی اوکٹین کی قیمت 9روپے 43پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 2روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی تھی ۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 38پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم نے اس سمری کو منظور نہیں کیا اور موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

تبصرے بند ہیں.