لیجنڈ اداکار دلیپ کمار91 برس کے ہو گئے

لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار آج 91 برس کے ہو گئے۔

ممبئی: () بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ 1930ء میں یہ خاندان پشاور سے بھارت منتقل ہو گیا۔ 1944ء میں فلم جوار بھاٹا سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار نے مغل اعظم، اڑن کھٹولا، انسانیت، انداز اور نیا دور جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر منوایا۔ دلیپ کمار کو پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزاز ملے۔ 1997ء کو انھیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔ دلیپ کمار آج کل فلمی دنیا سے دور صرف تقریبات میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.