انقرہ (مانیٹر نگ ڈیسک)ترکی نے قومی وفاق حکومت کو جدید اسلحہ اور ڈرون طیاروں کی فراہمی شروع کی ہے۔ ترکی کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو 4 ڈرون طیارے فراہم کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ترکی کا ایک کارگو طیارہ الوطیہ ہوائی اڈے پر جدید اسلحہ چھوڑ کر واپس ترکی روانہ ہوگیا ۔مغربی لیبیا میں قائم الوطیہ ہوائی اڈے پر ترکی سے آنے والے طیارے پر جنگجو اور جدید اسلحہ لایا گیا۔ادھر شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے المرصدکی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شام کے ترک نواز اجرتی قاتلوں کا ایک گروپ لیبیا بھیجا گیا ہے۔ رواں ہفتے سلطان مراد، حمزہ بریگیڈ اور سلطان سلیمان شاہ بریگیڈ کے 300 عناصر لیبیا پہنچیں گے۔المرصد کے مطابق شام سے لیبیا میں لڑائی کے لیے ترکی کے ذریعے آنے والے جنگجوئوں کی تعداد 17 ہزار 300 ہوگئی ہے۔ ان میں 350 بچے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں لیبیا بھیجے جانے والے جنگجو شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.