لوگ مجھے اور وکی کو کہتے ہیں دیپیکا اور کترینہ تمہاری اوقات سے باہر ہیں: رنویر

رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے ریڈ کارپٹ پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور  وکی کوشل کس حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔

رنویر نے کہا کہ ‘میں اور  وکی ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے ہیں، ہم دکھنے میں بھی ایک جیسے ہیں اور ہماری زندگی بھی تقریباً ایک ہی طرح کی ہے، دونوں خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں’۔

اداکار نے کہا ‘وکی کوشل کے لیے یہ سال بہت ہی عمدہ رہا، میں اور  وہ دونوں ہی ماماز بوائے ہیں، ہماری رنگت تھوڑی گہری ہے لیکن ہینڈسم ہیں’۔

انہوں نے کہا ‘جب میں نے دیپیکا اور  وکی نے کترینہ سے شادی کی تو لوگوں نے ردعمل دیا اور اب بھی وہ یہ کہتے ہیں کہ کترینہ اور دیپیکا ہماری اوقات سے باہر ہیں’۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق رنویر نے کہا ‘ان کی شادی بہترین تھی، بہت ہی کم لوگ مدعو کیے گئے، انہوں نے شادی کے کھانے کو لے کر بہت سارا پیسہ بچایا جو اچھی بات ہے، میرے سندھی والد کو ان کی شادی بہت پسند آئی’۔

تبصرے بند ہیں.