لوگ بچوں کیلئے جاتے ہیں، میں بیوی کو یونیورسٹی چھوڑنے جاؤں گا: اکشے کمار

کئی کتابوں کی مصنفہ اپنی زندگی کے اس نئے دور کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے لندن یونیورسٹی میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنا نے ماسٹرز کے لیے ‘فکشن رائٹنگ’ کے کورس کا انتخاب کیا ہے، اس موقع پر اکشے کمار کو ان کے دونوں بچوں آروو اور نتارا کے ہمراہ اہلیہ کو لندن چھوڑنے جانے کے لیے ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔

اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ ‘لوگ اپنے بچوں کو کالج چھوڑنے جاتے ہیں، میں اپنی بیوی کو ماسٹرز کے لیے یونیورسٹی چھوڑنے جاؤں گا’۔

اکشے کمار اپنی 55ویں سالگرہ کے لیے 9 ستمبر  تک لندن میں ہی مقیم ہوں گے اور  اس کے بعد وہ واپس بھارت آجائیں گے جب کہ ٹوئنکل کھنا ماسٹرز  مکمل ہونے کے بعد انڈیا لوٹیں گی۔

واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں ‘مسز فنی بونز، پاجاماز آر فورگیونگ اور دی لیجنڈ آف لکشمی پرساد’ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.