لوڈشیڈنگ کا جن بدستور بے قابو،کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

لاہور: ملک کے بیشتر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا جن بدستور بے قابو رہا جبکہ بلوچستان کے علاقے ژوب اور پنجاب کے ضلع راجن پور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری صدائے احتجاج بلند کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور روڈ بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کئے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوار میں عارضی اضافہ ختم ہونے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایکبار پھر بڑھ گیا ہے۔ این ٹی ڈی سی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی پیداوار 13ہزار 600میگاواٹ اور طلب 16ہزار 700میگاواٹ رہی جبکہ شارٹ فال 3100 میگا واٹ ریکارڈ کیا گیاملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور میں بھی 12سے 13گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی، شہر میں اکثر مقامات پر سحر وافطار اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بندش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے تنگ شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، ژوب اور راجن پور میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، کراچی میں دھابیجی، گھارو اور کے تھری پمپنگ اسٹیشنز پر طویل لوڈشیڈنگ کے سبب شہر کو پانچ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہو گئی

تبصرے بند ہیں.