اقتصادی ترقی کیلیے پاک، افغان دوستانہ تعلقات اہم ہیں : سرتاج عزیز

اسلام آ باد: خارجہ امور اورقومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیزنے کہاہے کہ اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان کے دوستانہ تعلقات بہت اہم ہیں۔ بدھ کو نجی ریڈیوچینل سے بات چیت کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ کسی بھی ملک کو اپنے مفادات کیلئے افغانستان میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، انھوںنے کہاکہ غیرملکی افواج افغانستان میں طویل عرصے کیلیے قیام نہیں کرینگی، پاکستان افغان مسئلہ کے حل کیلیے مذاکرات میں مددکیلیے کوششیں کررہا ہے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ تمام شراکت کاروں کیلیے ضروری ہے کہ نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعدخانہ جنگی روکنے کیلیے مفاہمت کے راستے تلاش کریں، انھوں نے کہا کہ افغانستان میں شراکت اقتدار کے بارے میں پاکستان کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.