لومڑی نے انگلینڈ میں کرکٹ میچ رکوا دیا، منتظمین نے تعاقب کر کے بھگایا

لندن: 

میچ کے دوران گراؤنڈ میں لومڑی کی آمد ہوگئی، معاون اسٹاف نے تعاقب کرکے اسے میدان سے باہر جانے پر مجبور کردیا۔

جمعرات کے روز لارڈز میں ہیمپشائر اور مڈل سیکس کے درمیان میچ کے دوران ایک لومڑی میدان میں گھس آئی جس کی وجہ سے مقابلے میں وقتی تعطل آیا، یہ وقفہ بھی ہیمپشائر کو آسان فتح پانے سے باز نہیں رکھ پایا۔

یہ دلچسپ واقعہ ہیمپشائر کی جوابی اننگز کے 14ویں اوورمیں پیش آیا جب گرائونڈ میں لومڑی کی آمد ہوگئی، معاون اسٹاف نے تعاقب کرکے اسے میدان سے باہر جانے پر مجبور کردیا۔

تبصرے بند ہیں.