لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں: شیخ رشید

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئےہیں، ان کا حقیقی دارالحکومت لندن ہے، پاکستان میں تاوان لینے آتےہیں، نوازشریف نے جس کو بھی تعنیات کیا اُسی سے پھڈا کیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئے ہیں، نیب میں کیس ختم کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے، بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی، نواز شریف اپنا جنم دن اور نیو ایئر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس MBS سے ہیں،عوام مہنگائی سے مر گئے، معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے، احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا، 30 نومبر تک سیاست واضح ہو جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.