واشنگٹن، بیروت، تل ابیب:امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل لبنان اور اسرائیل کےدرمیان پہلا رابطہ ہوا ہے جس میں منگل کو امریکا میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔لبنانی ایوان صدر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ابتدائی گفتگو واشنگٹن میں تعینات سفیروں کے ذریعے ہوئی، جو حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔امریکی وزارت خارجہ میں ہونے والی میٹنگ میں جنگ بندی اورمذاکرات کی تاریخ طےکرنے پر بات ہوگی[ امریکا اورلبنان نے اسرائیل سے حزب اللہ پر حملوں میں وقفہ کرنےکی درخواست کی ہے۔دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن نے مذاکرات کے لیے ایران کی شرائط رسوائی کے ساتھ قبول کرلیں۔اس حوالے سے امریکا میں اسرائیلی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل منگل کو لبنان اور امریکا کے سفیروں کے ساتھ میٹنگ پر رضامند ہے لیکن اسرائیل نےحزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی پربات چیت سےانکار کیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایران جنگ بندی سے متعلق امریکا اور اسرائیل نے کہا تھا ک۔ لبنان ایران جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ لبنان کو جنگ بندی معاہدے میں شامل کیاگیا ہے۔یورپی یونین، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، اٹلی سمیت کئی ممالک نے زور دیا تھا کہ لبنان کو بھی ایران جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہونا چاہئے۔
تبصرے بند ہیں.