لاہور – لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی جس میں میشا شفیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان ریکارڈ نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ میشا شفیع کینیڈا میں ہیں اور فوری وطن واپس نہیں آسکتیں،اس لیے ٹرائل کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان اور جرح کی اجازت دی جائے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے الزام میں اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے،ٹرائل کورٹ نے میشا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیشی کا نوٹس جاری کیا ہے جبکہ علی ظفر نے میشا کیخلاف مقامی عدالت میں کردار کشی کرنے کے الزام میں ہرجانے کا دعوی بھی دائر کر رکھا ہے۔
تبصرے بند ہیں.