لاہور لائنز کے خواب چکنا چُور، پرتھ سکارچرز 3 وکٹوں سے فات

نگلور میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے ایک اہم میچ میں پرتھ سکارچرز نے لاہور لائنز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگلور: (ویب ڈیسک) پرتھ سکارچرز کا ٹاس جیت کر لاہور لائنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ انتہائی سود مند ثابت ہوا۔ سعد نسیم کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا۔ انہوں نے صرف 55 رنز پر 69 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ لاہور لائنز کی جانب سے عمر اکمل 26 جبکہ محمد سعید 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرتھ سکارچرز کی جانب سے جے ایس پیرس نے 3، ایم آر مارش 2 اور جی بی ہوگ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ لاہور لائنز کے بظاہر آسان ہدف کو پورا کرنے کیلئے پرتھ سکارچرز کو ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا۔ پرتھ سکارچرز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ لاہور لائنز کے بائولروں نے انھیں پویلین کی جانب چلتا کیا۔ پرتھ سکارچرز کی جانب سے ایم آر مارش نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے صرف 38 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جی بی ہوگ نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 28 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ پرتھ سکارچرز نے 19ویں اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا کر لاہور لائنز کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ لاہور لائنز کی جانب سے کپتان محمد حفیظ اور مصطفی اقبال نے 2، 2 جبکہ سعد نسیم اور اعزاز چیمہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے گروپ اے میں سے کے کے آر کی ٹیم سیمی فائنل میں آ چکی ہےجبکہ چنائی سپر کنگز کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کی پوزیشن میں نظر آتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.