لاہور: کنال روڈ پر چوروں نے بنک لوٹ لیا

لاہور کنال روڈ پر چوروں نے بنک لوٹ لیا چور رات کے اندھیرے میں اے ٹی ایم روم کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے رقم اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

لاہور: ) ہربنس پورہ میں علی الصبح اے ٹی ایم روم کی دیوار توڑ کر چور بنک میں داخل ہوئے۔ اس وقت بنک میں کوئی چوکیدار بھی موجود نہیں تھا ۔ چوروں نے آدھ گھنٹہ تک بنک میں لوٹ مار کی چور بنک میں موجود رقم اور وہاں پڑا سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ لیکر فرار ہو گئے ۔ صبح جب بنک کا عملہ پہنچا تو انھیں چوری کا پتہ چلا ۔ پولیس اور فورنزک لیب کی ٹیموں نے چوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے نادرا کو تصدیق کے لیے بھجوا دیے ہیں۔ بنک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہونیوالے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنی رقم لوٹی گئی ۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری کا واقعہ بنک کی ناقص سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق چوروں نے بنک لوٹنے کا مختلف اندازا اپنایا ہے اور ابتدائی طور پر چور واردات سے پہلے بنک کی مکمل ریکی بھی کر چکے تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.