لاہور چیمبر آف کامرس نے نافرمانی کی کال کو مسترد کر دیا –

لاہور کی بیس سے زائد صنعتی تجارتی تنظیموں اور لاہور چیمبر آف کامرس نے تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد مذمت پاس کر دی ہے۔

لاہور: () لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر سہیل لاشاری کی صدارت میں شہر کی بیس سے زائد صنعتی اور تجارتی تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی کال قبول نہیں۔ تاجر ٹیکس بھی دیں گے اور یوٹیلٹی بلز بھی ادا کریں گے ۔ سول نافرمانی کی کال ملک کے خلاف ایک سازش ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ سہیل لاشاری کا خطاب میں کہنا تھا کہ تاجر ملکی معیشت کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں ایسے میں سول نافرمانی کی کال معاشی تباہی کی طرف لے جائے گی۔ اجلاس میں تمام تنظیموں اور لاہور چیمبر نے سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد مذمت پاس کی۔ –

تبصرے بند ہیں.