Latest National, International, Sports & Business News

لاہور میں فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کو تلاش کرکے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے: ترجمان پولیس

پولیس کے مطابق لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کےمطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کو تلاش کرکے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اورشواہدکی مددسےملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

تبصرے بند ہیں.