لاہور: قومی ترانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کا پروگرام ملتوی

لاہور میں قومی ترانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔ ریکارڈ بنانے کے لئے 2 لاکھ افراد کی جگہ چار لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔ جگہ اور انتظامات کم پڑ جانے کے باعث پنجاب حکومت نے پروگرام ملتوی کر دیا۔

لاہور: (پنجاب یونیورسٹی میں چوبیس فروری کو پاکستان کے قومی ترانہ ایک ساتھ پڑھنے کا ورلڈ ریکارڈ بننے جا رہا تھا۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد طالبہ طالبات نے قومی ترانے کی ادائیگی کرنا تھی جبکہ اس مقصد کے لئے چار لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن نے کروائی۔ سیکورٹی پلان بنا کر بارہ ہزار پولیس جوانوں اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے ایک ہزار وارڈن کو تعینات کرنے کا پلان بنا لیا گیا۔ مگر عین آخری وقت پر پنجاب کے انتظامی اداروں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے اور موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی اور اس کے اردگرد جگہ کم ہونے کے باعث منصوبے پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق قومی ترانے کی ادائیگی کے لئے طلبہ اور طالبات کی آنے والے ساڑھے چار ہزار بسوں کو پارکنگ اور ٹریفک کی روانی رکھنا انتہائی مشکل قرار دیدیا گیا۔ انتظامی اداروں کی معذوری کے بعد پنجاب حکومت نے قومی ترانے کی تقریب موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.