پاکستان میں مشقت کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ

2012ء میں ان بچوں کی تعداد 40 لاکھ جو کہ اب بڑھ کر 70 لاکھ ہو چکی ہے، رپورٹ

اسلام آباد: (آن لائن) پاکستان میں مشقت کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2012ء میں کام کرنے والے بچوں کی تعداد 40 لاکھ جو کہ اب بڑھ کر 70 لاکھ ہو چکی ہے جس میں سے کام کرنے والے بچوں کی تعداد 5 لاکھ 80 ہزار جبکہ بچیوں کی تعداد 29 فیصد ہے۔ ملک میں 5 سے 14 برس کی عمر میں کام کرنے والے بچوں کی تعداد 71 فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ بین الاقوامی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے محنت کش بچوں کیلئے چائلڈ لیبر کی اصطلاح وضع کی ہے جس کے مطابق جب کوئی بچہ کم عمری میں کام کرنا شروع کرے، اپنی طاقت سے زائد کام کرے یا وہ قلیل معاوضے پر کام کرنے کیلئے تیار ہو تو اسے چائلڈ لیبر قرار دیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق چائلڈ لیبر میں 18 سال سے کم عمر بچے چائلڈ لیبر کے زمرے میں آتے ہیں۔ پاکستان میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے کراچی پہلے، لاہور دوسرے، گوجرانوالہ اور فیصل آباد بالترتیب تیسرے اور چوتھے جبکہ کوئٹہ اور پشاور کا نمبر بالترتیب پانچواں اور چھٹا ہے۔

تبصرے بند ہیں.