حکومتی کمیٹی نے رابطہ نہیں کیا،آپریشن سے لاکھوں بے گھر ہونگے،پروفیسر ابراہیم

شاور)طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ، الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر آپریشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کے مطابق آپریشن کی صورت میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔فضائی آپریشن میں پتہ نہیں چلتا کہ دہشتگرد مارے جا رہے ہیں یا عام لوگ۔اسی طرح بم دھماکوں میں بھی پتہ نہیں چلتا کہ یہ کون لوگ کر رہے ہیں اوراس میں عام لوگ مارے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ دھماکے میں بھی معصوم لوگ جاں بحق ہوئے۔دونوں جانب سے اس قسم کی کارروائیاں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پاکستان اپنے لوگوں سے ملنے نہیں آ سکتے لیکن وہ لندن میں بیٹھ کر آپریشن کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ یہاں آ نہیں سکتے تو آپریشن کا مطالبہ کیسے کر رہے ہیں؟

تبصرے بند ہیں.