آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر

بِگ تھری کے تیسرے ٹھیکیدار آسٹریلیا بھی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔ ٹائٹل مقابلہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا۔

دبئی: () چھوٹے کرکٹرز کا بڑا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ انڈر 19 نے کینگروز کے خلاف 230 رنز جوڑے ، وکٹ کیپر بیٹسمین Fortuin چوہتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں آسٹریلیا کا پہلا بلے باز گیارہ رنز پر نو دو گیارہ ہوا۔ ایک سو چودہ کے مجموعے پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی جبکہ پوری ٹیم پورے پچاس اوور کھیلے بغیر ایک سو پچاس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ Rabada نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے وکٹوں کا چھکا مکمل کیا اسی رنز کی جیت سے پروٹیز نے انڈر نائنٹین کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اب وہ یکم مارچ کو ٹائٹل مقابلے کے لیے پاکستان کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ جونیئرز کے بڑے مقابلوں میں کرکٹ بِگ تھری کے تینوں ٹھیکیدار آؤٹ ہو گئے ہیں اس سے پہلے دفاعی چیمئن یعنی بِگ تھری کا چیمپئن بھارت اور انگلینڈ ہار چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.