لاہور ریلوے اسٹیشن پرسمجھوتہ ایکسپریس میں واپس جانے والا بھارتی مسافر انتقال کرگیا

لاہور: ریلوے اسٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے واپس جانے والا بھارتی مسافر انتقال کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی میں ابھی کچھ دیر باقی تھی کہ اس میں سوار ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی لاش کو ریلوے انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کردی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متوفی مسافر کا نام سجادالدین ہے اور وہ بھارتی ریاست اترپردیش کا رہائشی ہے۔ سجاد الدین کے انتقال کے بارے میں اس کے لواحقین کو آگاہ کرنے کے لئے بھارتی حکام کو اطلاع کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.