دبنگ خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز ہی باکس آفس پر دھوم مچادی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’پریم رتم دھن پایو‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اور  40 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فل م’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کا سفر شروع کردیا ہے جب کہ شائقین نے فلم میں سلمان خان کے کردار ’’پریم‘‘ کو بے حد سراہا ہے اور انہیں سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے جس کے بعد سنیما گھروں میں فلم کی ہاؤس فل نمائش جاری ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور سونم کپور کی نئی آنے والی فلم ’’ پریم رتن دھن پایو‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور فلم ریلیز کے پہلے روز  سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے پہلے روز ہی 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے کی شروعات کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.