بھارت میں گاندھی کے قاتل کی برسی انتہا پسند ہندوؤں کا خراج عقیدت

ممبئی: بھارت میں انتہاپسند تنظیموں نے ملک کے بانی موہن داس کرم چند گاندھی کے قاتل نتھو رام کی برسی کے موقع پر ممبئی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں نتھو رام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق تقریب کا اہتمام انتہاپسند تنظیموں مہارانا پرتاب بٹالین، ہندو مہاسبا اور ہندو سینا کی جانب سے کیا گیا تھا۔شیوسینا اورکئی دوسری انتہاپسند جماعتیں نتھو رام کو ہیرو کا درجہ دیتی ہیں۔ دوسری جانب کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس تقریب کی مذمت کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.