لاہور: انیس سالہ نوجوان کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گی

لاہور میں داتا دربار کے سامنے کنڈیکٹر اپنے ہی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

لاہور: اتا دربار کے پاس کنٹینر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث 19 سالہ عدنان اپنے ہی کنٹینر تلے آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ عدنان وہاڑی کا رہائشی تھا اور کنٹینر پر بطور کنڈیکٹر کام کرتا تھا۔ عدنان اس وقت کنٹینر تلے آ کر کچلا گیا جب وہ ٹریفک میں پھنسے کنٹینر کو نکالنے کے لیئے سڑک پر موجود تھا۔ تھانہ داتا دربار نے ڈرائیور طالب حسین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.