کراچی: ڈائریکٹر ایف آئی اے ایگزیکٹ کے دفتر پہنچ گئے, کمپیوٹرز کے ڈی کوڈ ڈیٹا کا معائنہ

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات دوبارہ ایگزیکٹ کے کراچی دفتر پہنچ گئے۔ کمپیوٹرز کے ڈی کوڈ ڈیٹا کا معائنہ کیا۔ کہتے ہیں کہ ایک، دو نہیں بلکہ تین سو سے زائد یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگریاں ملی ہیں۔

کراچی:ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ ایک بار پھر ایگزیکٹ کے کراچی دفتر پہنچ گئے اور کمپیوٹرز کے ڈی کوڈ ڈیٹا کا معائنہ کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے افسر بھی شاہد حیات کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر شاہد حیات کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کی گنتی جاری ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یہ ڈگریاں ایک دو یونیورسٹیوں کی نہیں بلکہ تین سو سے زائد یونیورسٹیوں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کے دفتر میں کمپیوٹرز سے اہم ریکارڈ ملا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.