لاہورمیں فائرنگ سے زخمی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اسپتال میں دم توڑ گئیں

لاہور: 

ہربنس پورہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔

اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اپنی گاڑی میں محافظ کے ہمراہ ہربنس پورہ میں واقع اپنے گھر جارہی تھیں کہ انہیں موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزمان نے قسمت بیگ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ادکارہ شدید زخمی ہوگئیں جب کہ ان کا محافظ بھی زخمی گیا، ملزمان اداکارہ کا موبائل فون اور چین لے کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد اداکارہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طویل آپریشن کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

تبصرے بند ہیں.