لاہور، ماڈل ٹائوں کنٹینرز سے سیل،نفری تعینات، عوامی تحریک کے 150کارکن گرفتار

لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں کو کنیٹنرز اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

فیصل آباد ، ساہیوال ، وہاڑی اور شیخوپورہ میں عوامی تحریک کے ایک سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع عوامی تحریک کے مرکز مہناج القرآن سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا جس سے فیصل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ منہاج القرآن کے باہر ڈنڈے اٹھائے کارکنوں نے پولیس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں جنہوں نے سروں پر ہیلمٹ پہن کر شیلڈز اکٹھی کر لی ہیں ۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ، اس دوران گزشتہ رات پنجاب کے مختلف شہروں میں عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا ۔ فیصل آباد ، ساہیوال ، وہاڑی اور شیخوپورہ میں عوامی تحریک کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.