روئی کی قیمت مزید 100 روپے فی من گر گئی

رحیم یارخان ڈالر سستا ہونے اور بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد سے ملک میں روئی کی قیمت مزید سو روپے فی من کم ہو گئی۔

مقامی منڈیوں میں روئی کی قیمت ساڑھے چھ ہزار روپے فی من پر آ گئی ہے ، گزشتہ پانچ ہفتوں میں قیمت آٹھ سو روپے فی من گر چکی ہے۔ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق حکومت مقامی کاشتکاروں کے تحفظ کیلئے بھارت سے درآمد پر پابندی عائد کرے جبکہ کاؕٹن ایکسپورٹ پر دس فیصد مراعات دیں۔ –

تبصرے بند ہیں.