نئی دہلی (نیٹ نیوز )کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے جب کہ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے کی جانب سے بھی سخت رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔بھارت میں لاک ڈاو¿ن کے بعد انوکھے ہی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، کہیں لاک ڈاو¿ن کے دوران پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا کورونا اور کووڈ رکھ دیا گیا تو کہیں پولیس آگاہی کے لیے کورونا ہیلمٹ کا استعمال کر رہی ہے۔دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاو¿ن ہے اور وہاں بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت 5 غیر ملکی سیاحوں نے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کی جس پر پولیس نے سزا کے طور پر ان سے 500 مرتبہ ‘سوری’ لکھوایا، بھارتی پولیس کے مطابق انہوں نے اسرائیل، آسٹریلیا، آسٹریا اور میکسیکو سے آنے والے سیاحوں کو لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی پر پکڑا کیونکہ لاک ڈاو¿ن کے باوجود بھی یہ لوگ سیر سپاٹے کے لیے باہر نکلے ہوئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ان سیاحوں کو سزا کے طور پر 500 مرتبہ یہ جملہ لکھنے کو کہا گیا ‘میں نے لاک ڈاو¿ن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر میں معافی مانگتا ہوں۔ بھارت میں اس وقت 700 سے زائد امریکی، آسٹریلوی، میکسیکن اور اسرائیلی سیاح موجود ہیں، واضح رہے کہ بھارت میں مارچ کے آخر میں کرفیو لگایا تھا جس میں شہریوں کو صرف بنیادی اشیاءاور میڈیکل اسٹور تک جانے کی اجازت دی گئی ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد300 سے زائد ہے۔
تبصرے بند ہیں.