افغان طالبان کا 36 اضلاع پر کنٹرول، مزید 104 پر قبضے کا خطرہ

کابل:  افغانستان میں سرکاری دستوں کو طالبان کی مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں کئی علاقوں سے محروم ہونا پڑ رہا ہے، اس وقت 36 اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے جب کہ مزید 104 اضلاع جنگجوؤں کے قبجے میں چلے جانے کا خطرہ ہے۔

کابل سے خبر ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق یہ بات ایک نئی امریکی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ امریکا کے افغانستان کی تعمیرنو سے متعلقہ امور کے نگراں خصوصی انسپکٹر جنرل ’’ایس آئی جی اے آر‘‘ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوکش کی ریاست میں سرکاری دستوں کے زیر قبضہ علاقے افغان باغیوں کے کنٹرول میں جاتے جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.