لانگ مارچ کیلئے خصوصی اہداف، عمران خان لاہور روانہ

عمران خان پنجاب میں تنظیمی ڈھانچوں کی تکمیل اور سرگرمیوں کا بھی خصوصی جائزہ لیں گے: ذرائع

ذرائع کے مطابق عمران خان گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز کے ذمہ داران سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے اور انہیں اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اہداف دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان پنجاب میں تنظیمی ڈھانچوں کی تکمیل اور سرگرمیوں کا بھی خصوصی جائزہ لیں گے۔

اد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں بھی حکومت مخالف تحریک کے لیے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کے ساتھ خود بھی حلف لیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کی جہاد کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تبصرے بند ہیں.