جنوبی افریقا کے ایک خیراتی ادارے سی ریسکیو کے رضا کاروں نے 11 ہزار 602 لالی پاپس استعمال کرکے ڈیڑھ کلو میٹر سے زیادہ لمبی لائن بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈمیں اپنا درج کرایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سی ریسکیو انسٹی ٹیوٹ کے 27 رضاکاروں نے اس مہم میں حصہ لیا اور ڈربن بیچ فرنٹ پرمنیڈ میں لالی پاپس کی لمبی قطار بنائی۔
رضا کاروں کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے مشکل کام کرتے ہیں اور ایسے ہی یہ لائن بنانے کا کام بھی بہت مشکل تھا کیونکہ تیز ہوا کے چلنے سے ان کی محنت ضائع ہوسکتی تھی۔
ادارے کے مطابق پروجیکٹ میں استعمال ہونے والے لالی پاپس کمیونٹی کے اجتماعات اور اسکول پریزنٹیشنز کے دوران تقسیم کیے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.