لاس ویگاس: باکسنگ تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ اتوار کو ہوگا

لاس ویگاس ……..اتوار کے روز امریکا میں ایک ایسی باکسنگ فائٹ ہونے جارہی ہے، جس کا ایک کھلاڑی خود کو عظیم محمد علی سے بھی بڑا باکسرمانتا ہے، جس کا نام مے ویدر جونئیر ہے، تعلق امریکا سے ہے، جبکہ دوسرا باکسر فلپائن سے تعلق رکھے والا مینی پیکوینو ہے، جو اس وقت دنیا کے بڑے باکسرز میں سے ایک ہے۔ یہ فائٹ کمرشل باکسنگ تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ بھی ہے، جس کے نتیجے پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ امریکا میں ہوگی۔ امریکی مے ویدر جونیئر اور فلپائنی مینی پیکیو آمنے سامنے ہونے جارہے ہیں۔ فائٹ کی قیمت 30کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ رکھی گئی ہے۔ اس باکسنگ فائٹ کی اہمیت محمد علی، فورمین اور ٹائی سن، ہولی فیلڈ کے درمیان ہونے والی فائٹ سے بھی زیادہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.