لارڈز ٹیسٹ : رہانے کی سنچری نے بھارت کو مکمل تباہی سے بچا لیا

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر 9وکٹوں پر 290رنز بنا لئے تھے۔ رہانے نے 103رنز بنا کر سب سے زیادہ سکور کیا۔

لارڈز () لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر کریز پر محمد شامی اور ایشانت شرما موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 14 اور 12 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار ، سٹورٹ براڈ نے دو ، بین سٹوکس اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا ، اور شروع ہی سے تسلسل کے ساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ دھون 7 اور مرلی24رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ پجارا 28 ، کوہلی 25 اور بھونیشور کمار 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان دھونی صرف ایک سکور بنا سکے۔ اس طرح سب سے زیادہ سکور رہانے نے سنچری بنا کر کیا۔ بھارت کے سات وکٹیں صرف 145رنز پر گر چکی تھیں ، اس موقع پر رہانے اور کمار نے 90 رنز کی شاندارشراکت کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.