اینڈرسن اور جدیجہ تنازع کی سماعت 22 جولائی سے شروع ہو گی –

انگلینڈ کے تیز باولر جمی اینڈرسن اور بھارتی آل راونڈر جدیجہ کے تنازع کی سماعت دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے ایک دن بعد شروع ہو گی۔

لارڈز (ویب ڈیسک) اینڈرسن پر الزام ہے کہ اس نے پہلے ٹیسٹ کے دوران جدیجہ کو برا بھلا کہا ، اور دھکا دینے کی کوشش کی تھی۔ بھارت نے اس کی شکایت لانچ کی ، جس کے بعد آئی سی سی نے کونسل میں آسٹریلوی نمائندے گورڈن لیوئس کو اس کیس کی سماعت سننے کے لئے جوڈیشل کمشنر مقرر کیا ہے۔ یاد رہے کہ روٹ کے واقعہ میں بھی لیوئس کو ہی کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ اینڈرسن پر تیسرے درجے کے جرم کا چارج لگایا گیا ہے۔ اگر وہ قصور وار ثابت ہو گئے تو ان پر دو سے چارٹیسٹ میچز کی پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ پابندی لگنے کی صورت میں بھارت بہت خوش ہو گا کیونکہ جمی اینڈرسن ہی انگلینڈ کے خطرناک باولر ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.