لارڈز ٹیسٹ : بھارت 295رنز ، انگلینڈ 6وکٹ پر 219 ، بلانچ کی سنچری –

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنا لئے تھے۔ وہ بھارت کی پہلی اننگز کے سکور 295رنز سے ابھی 76رنز پیچھے ہیں ، اس کے صرف چار کھلاڑی باقی ہیں۔

لارڈز (ویب ڈیسک) اس سے پہلے بھارت نے 9وکٹوں پر 290رنز کے ساتھ اپنی کل کی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی ، اور صرف پانچ رنزکے اضافے سے پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ بھارت کی طرح انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ کک 10 رابسن 17 بیل 16 اور پہلی اننگز کے ہیرو جو روٹ صرف 13 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ 113کے مجموعی سکور پر میزبان ٹیم کے چار اعلیٰ بلے باز پیویلین جا چکے تھے۔ اس موقع پر معین علی اور بلانچ کے درمیان 98رنز کی اب تک کی سب سے اچھی شراکت ہوئی۔ تا ہم معین علی 32رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ بلانچ نے شاندار110 رنز بنا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ کھیل ختم ہونے پر پرائر 2اور پلنکٹ 4رنز پر کھیل رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 46رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ جدیجہ اور مرلی وجے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.