جنوبی افریقہ کے باولر فلانڈر کو بال ٹمپرنگ پر جرمانہ

فلانڈر کو سری لنکا کے خلاف جاری حالیہ ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہے ، اور انہیں میچ کی 75 فیصد فیس جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ پچھلے نوماہ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹمپرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

گال () فلانڈر کو آئی سی سی کی شق 42.1کے تحت جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ فلانڈر کی وڈیو کا بار بار جائزہ لیا گیا ، جس سے بال ٹمپرنگ ثابت ہو گئی۔ ٹمپرنگ کا ری پلے ٹی وی پر تو نہیں دکھایا گیا ، تا ہم میچ کے دونوں امپائرز اوربعد ازاں تیسرے اور چوتھے امپائر نے بھی ریویو کرنے کا مطالبہ کیا ، جس پر میچ ریفری جیف کرو نے اس کی وڈیو دیکھی اور اس طرح ٹمپرنگ ثابت ہو گئی۔ فلانڈرسے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کوئی دلیل پیش نہیں کی ، اور سزا کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے دوران پلیسز کو بال پینٹ کی زپ کے ساتھ رگڑتے دیکھا گیا تھا ، اور پلیسز کو میچ کی نصف فیس جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔ اس موقع پر بھی جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے خاموشی سے سزا قبول کر لی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.